چوک اعظم ڈگری کالج طالبعلموں کے دو گرپوں میں جھگڑا


دھوری اڈا ۔۔ چوک اعظم کالج طالبعلموں کا بس پر سوار ھونے پر جھگڑا طول پکڑ گیا تفصیلات کے مطابق دھوری اڈا کا رہائشی عدیل گجر ولد شفیق گجر گزشتہ روز صبح کالج آنے کیلئے بس پر سوار ھونے لگا تو پٹھانوں کے لڑکوں نے اسے بس پر سوار نہ ھونے دیا نہ خود سوار ھوئے نہ اسے ھونے دیا بعد میں دوسری بس پر سوار ھو کر کالج گیا کالج چھٹی کے بعد طوطی خان پھٹان کے بچوں نے عدیل گجر کو تشدد کا نشانہ بنایا جس پر عدیل نے اپنے ماموں خورشید گجر کو فون کر کے اطلاع دی جس پر دونوں فریقین کے درمیان حبیب خان پھٹان نے صلح کروانے کی کوشش کی لیکن نوجوانوں کی دھوری اڈا پر لڑائی ھو جسے پورے شہر نے دیکھا آج پر چوک اعظم کالج میں پرنسپل کے دفتر میں دونوں فریقین کے درمیان صلح ھونے جارھی تھی کالج کے باہر گجر برادری کے کچھ لوگ جمع تھے پٹھان کے لڑکے کالج سے نکلتے ھی پمپ پر جا پہنچے بدلہ لینے کیلئے جاتے ھی جھگڑ پڑے جس کے نتیجے میں گجروں کے چار افراد محمد خالد ولد اقبال۔ افضل ولد انور ۔ فقیر حسین ولد عبد المجید ۔امتیاز ولد تاج زخمی ھوئے جبکہ پٹھانوں میں دو افراد جن میں شفاء اللہ ولد رضا خان ۔ اسد اللہ ولد نصیب خان میانی پٹھان زخمی ھو گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں