تھانہ کوٹ سلطان پولیس کی جواریوں کے خلا ف بڑ ی کاروائی ،11ملزمان گرفتار، داﺅ پر لگی رقم105340/-روپے برآمد ،11موبائل ،5عدد موٹر سائیکل بھی قبضہ پولیس میں لے لیے،ماہ رمضان میں قمار بازی انتہائی قبیح فعل ہے ،سخت قانونی کاروائی عمل میں لا کر ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ایس ایچ او کوٹ سلطان
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او نور محمد کی سربراہی میں تھانہ کوٹ سلطان پولیس نے جواریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کی ہے،سب انسپکٹر غلام رسول نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب ریڈ کرکے 11اشخاص کو جواءکھیلتے رنگوں ہاتھوں پکڑ لیا ،داﺅ پر لگی رقم 105340/-روپے بھی برآمد کر لی، اس کے علاوہ 11عدد قیمتی موبائل اور 5موٹر سائیکل بھی قبضہ پولیس میں لے لیے ،ملزمان بذریعہ لڈ و جواءکھیل رہے تھے،ملزما ن کے خلاف قمار بازی آرڈینینس کے تحت مقدمہ کا اندراج کیاگیا ،ایس ایچ او نور محمد کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان کے مقدس ایام میں قمار بازی انتہائی قبیح فعل ہے،سخت قانونی کاروائی عمل میں لا کر ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ معاشرے سے جرائم کے خاتمے کےلئے پولیس تمام تر ممکنہ اقدامات عمل میں لا رہی ہے،شہریوں نے تھانہ کوٹ سلطان پولیس کی کار کردگی کو سراہتے ہوئے اسے پولیس کی بڑی کامیابی قرار دیا ۔
Load/Hide Comments