وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پرلیہ میں بڑی کروائی

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پرلیہ میں بڑی کروائی

لیہ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ناجائز قابضین کے خلاف مہم جاری۔ ضلعی انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء کی ہدایت پر لاکھوں روپے مالیت کا 4 کنال سرکاری رقبہ واگذار کرا لیا۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نیاز احمد مغل کی سربراہی میں ٹیم نے چکنمبر 387 ٹی ڈی اے لوہانچ تھل میں کارروائی کرتے ہوئے سرکاری رقبہ واگذار کرا لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ 4 کنال سرکاری اراضی واگذار کرائی گئی ہے جس کی مالیت لاکھوں روپے بنتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قابضین کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ ضلع میں ناجائز قابضین کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں