کِیا سٹونک کی پاکستان میں لانچنگ؟ اور حیران کن قیمت

Kia Stonic
ویب ڈیسک: رواں سال کے آخری تین ماہ کے دوران پاکستان میں کئی نئی گاڑیاں لانچ کی جائیں گی۔ جن میں کیا سٹونک بھی شامل ھے
ذرائع کے مطابق لکی موٹرز اگلے ماہ پاکستان میں کِیا سٹونک لانچ کرنے جا رہا ہے۔ابھی لانچ کی تاریخ سے متعلق کوئی معلومات نہیں دی گئیں تاہم اکتوبر کے پہلے نصف میں لانچ ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق کِیا سٹونک کو دو انجن آپشنز کے ساتھ لانچ کیا جائے گا( 1 لیٹر 3 سلنڈر ٹربو چارجڈ پیٹرول انجن )اور( 1.4 لیٹر 4 سلنڈر پٹرول انجن)۔ 1.4 لیٹر انجن 6 اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے ذریعے سامنے والے پہیوں کو طاقت دے گا جبکہ1.0 لیٹر ٹربو انجن 7 اسپیڈ ڈوئل کلچ آٹومیٹک گیئر باکس چلائے گا۔
Kia Stonic
لکی موٹرز کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی نئی ایس یو وی گاڑی ’کیا سٹونک‘ اگلے ماہ کے آخر میں متعارف کرائے گی مگر پاکستانی روپے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کے باعث اس گاڑی کی قیمت بتانے سے گریز کیا جا رہا ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس گاڑی کی قیمت 28 لاکھ روپے سے 33 لاکھ روپے کے درمیان ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں