مویشی چور گینگ گرفتار ،08لاکھ روپے مالیت کے مسروقہ مویشی برآمد

لیہ: مویشی چور گینگ گرفتار ،08لاکھ روپے مالیت کے مسروقہ مویشی برآمد ،لوگوں کو مال متاع سے محروم کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ایس ایچ او کروڑ عدنان شہزاد
تفصیلات کے مطابق تھانہ کرو ڑ پولیس نے مویشی چوروں کے خلا ف کاروائی کرتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کی ہے ،ایس ایچ او عدنان شہزاد کی سر براہی میں سب انسپکٹر حسنین رضا نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے مویشی چور گینگ کے ملزمان محمد بلال ،قمر عباس ،ثمر عباس اور محمد انور کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا ،ملزمان کے قبضہ سے 06لاکھ50ہزار روپے مالیت کے مسروقہ مویشی برآمد ہوئے جن میں ایک گائے اور 10عدد بکریاں شامل ہیں جبکہ ایک عدد مسروقہ موٹر سائیکل مالیتی 01لاکھ روپے جبکہ نقدی رقم بھی برآمد ہوئی ،ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات بھی ٹریس آﺅٹ کر لیے گئے،ایس ایچ او کروڑ عدنان شہزاد کا کہنا ہے کہ لوگوں کو قیمتی مال و متاع سے محروم کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ،ایسے عناصر کے خلاف بلا تفریق سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ترجمان لیہ پولیس

اپنا تبصرہ بھیجیں