لیہ ( ) تھانہ چوک اعظم پولیس کاروائی ،شراب کی بڑے پیمانے پر سپلائی ناکام ،2000کپی شراب برآمد ،شراب فروش ملزمان نے عید کے موقع پر سپلائی کی غرض سے شراب چھپا رکھی تھی،ڈی ایس پی چوبارہ کی پری کانفرنس،ڈی پی او لیہ کی پوری پولیس ٹیم کو شاباش ،شہریوں کا خراج تحسین۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ چوک اعظم پولیس نے عید الفطر کے موقع پر شراب کی بڑے پیمانے پر سپلائی کو ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی،ڈی ایس پی سرکل چوبارہ ریاض احمد بخاری نے منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران تفصیلات سے آگا ہ کرتے ہوئے بتلایا کہ ایس ایچ او چوک اعظم اللہ ڈتہ کی زیر نگرانی اے ایس آئی محمد سلیم،اے ایس آئی نوید اسلم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بد نام زمانہ دو شراب فروش ملزمان محمد یونس اور محمد رمضان عرف بوٹا کو گرفتار کرکے بند حوالات کیا،شراب فروش محمد یونس کے قبضہ سے 1500کپی شراب جبکہ شراب فروش محمد رمضان عرف بوٹا سے500کپی شراب برآمد ہوئی، ڈی ایس پی نے مزید کہا کہ شراب فروش ملزمان نے عید کے موقع پر بڑے پیمانے پر شراب سپلائی کرنے کی غرض سے لاہور سے شراب منگوائی تھی۔ملزمان نے چوک اعظم شہر ،لیہ سٹی اور دائرہ دین پناہ سپلائی کی غرض سے شراب رکھی ہوئی تھی ۔شراب فروش محمد یونس نے اپنی حویلی میں تہہ خانہ بنا کر شراب اس میں چھپا رکھی تھی جبکہ محمد رمضان عرف بوٹا نے اپنے رہائشی کوارٹر میں شراب چھپا رکھی تھی،پریس کانفرنس میں ایس ایچ او چوک اعظم ،تفتیشی افسران ،میڈیا نمائندگان و دیگر شہری موجود تھے ،شہریوں نے پولیس کو شاندار کاروائی پر خراج تحسین پیش کیا،ڈی پی او لیہ ڈاکٹر ند ا عمر چٹھہ نے منشیات فروشی کے مکروہ دھندہ میں ملوث عناصر کو قانون کے شکنجے میں لانے پر پوری پولیس ٹیم کو شاباش دی ،تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام کا بھی اعلان کیا ۔
Load/Hide Comments