گورنمنٹ بوائز گریجوایٹ کالج لیہ میں شدید گرمی کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے طالبہ جاں بحق تفصیلات

 گورنمنٹ بوائز گریجوایٹ کالج لیہ میں شدید گرمی کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے طالبہ جاں بحق تفصیلات:

افسوس ،رنج و غم نے ہر کسی کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے پیاری بیٹی نمرہ رفیق اپنے والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہی نہ تھی بلکہ اپنی علم دوستی تعلیم و تربیت سے گہری وابستگی کی بدولت اپنی کلاس فیلوز، پروفیسرز صاحبان کے اعتماد پر پورا اتری، پیاری بیٹی کی تعلیمی کارکردگی ( طالبہ بی ایس انگلش گورنمنٹ گریجویٹ کالج لیہ) کے اعتراف کے طور پر اپنی کلاس کی نمائیندہ طالبہ تھی۔ 27 مئ 2022کو لگ بھگ گیارہ بجے کلاس کی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری تھیں ڈائس پر گفتگو کرنے کے بعد کرسی پر بیٹھتے ہوئے ہی نمرہ رفیق کو ہارٹ اٹیک کے عارضہ لاحق ہوا جسے فوری طور پر فرسٹ ایڈ دی گئی طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ شفٹ کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی ۔ہنستی مسکراتی والدین کو سلام و خدا حافظ کا نذرانہ پیش کرکے گھر سے کالج جانے والی بیٹی کی کالج سے گھر آنے والی اطلاع نے والدین بہن بھائیوں کے پیروں تلے سے زمین نکال دی بیٹے کے ہمراہ کالج پہنچنے والا بوڑھا باپ محمد رفیق ریٹائرڈ ملازم محکمہ ٹیلی فون لیہ اپنے دل کو نہ سنبھال سکا وہ سنبھالتا بھی تو کیسے جسکی راج دلاری الوداعیہ کلمات خدا حافظ کو سچ ثابت کرچکی تھی بیٹی سامنے تھی مگر باپ کی پکار پر جواب نہ دے پارہی تھی باپ صدمہ سے نڈھال مگر اس کے آنسو پوچھنے والی میت ہوچکی تھی پیاری بیٹی کو دیکھتے دیکھتے باپ کا دل بھی بیٹھ گیا جسے تشویش ناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ کی انتظامیہ نے ریفر کر دیا اب باپ کو سنبھالا جارہا ہے ۔اللہ تعالی پیاری بیٹی نمرہ رفیق کو اپنے سایہ عرش میں جگہ عطا فرمائے اپنے مقربین میں شامل فرمائے والد صاحب کو صحت کاملہ عطا فرمائے والدین بہن بھائیوں عزیزو اقارب کو صبر جمیل عطا فرمائے امین ثم امین ساتھی کلاس فیلوز سہیلیوں اور اساتذہ کرام کو صبر جمیل عطا فرمائے امین ثم امین

اس بڑے صدمہ پر اہالیان لیہ متاثرہ فیملی کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالی متوفیہ کے والد صاحب کو صحت کاملہ عطا فرمائے امین ثم امین

اپنا تبصرہ بھیجیں