لیہ میں بجلی کا بحران عوام کیلئے باعث وبال جان بن گیا

شہری اور دیہاتی علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم نہ ہو سکا۔۔۔لائن لاسز کے چکر میں صارفین گھن چکر بن گئے۔۔۔واپڈا کے کمپلینٹ سیل نمبرز بھی آٹو بزی ہو گئے۔۔۔شہریوں کے آرام کے اوقات میں بجلی کا غائب رہنا معمول بن گیا۔۔۔۔۔۔لیہ کے بیشتر فیڈرز بند رہنے کی وجہ سے کروڑ لعل عیسن،فتح پور، چوک اعظم، کوٹ سلطان،سٹی لیہ سمیت دیہاتی علاقوں میں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بارہ سے چودہ گھنٹے ہو گیا ہے۔۔۔جس سے کاروباری اور گھریلو زندگی شدید متاثر ہو کر رہ گئی ہے۔۔۔۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کا بل تو ہر مہینے ریٹ بڑھا کر بھیج دیا جاتا ہے۔۔۔لیکن تاروں میں کرنٹ اپنی مرضی سے آتا ہے۔۔۔واپڈا کے شکایات سیل نمبرز بھی دکھاوے کے علاوہ کچھ نہیں۔۔۔عوام نے وزیر اعظم شہباز شریف سے بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں