لیہ پولیس کی پتنگ باز ،منشیات فروش اور اسلحہ ناجائز ملزمان کے خلا ف کاروائی ،30لیٹر شراب ،20لیٹر لہن ،آلات کشید ،چالو بھٹی شراب ،اسلحہ ناجائز پسٹل ،پتنگیں اور کیمیکل ڈور برآمد ،مقدمات درج ۔
تفصیلات کے مطابق لیہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پتنگ باز ،منشیات فروش اور اسلحہ ناجائز ملزما ن کو گرفتار کر لیا ،تھانہ پیر جگی پولیس کے سب انسپکٹر یاد گار حسین اور ا ے ایس آئی غریب نے پولیس ٹیم کے ہمراہ الگ الگ کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان انصر اور ریاض کو گرفتار کر لیا ،ملزم انصر کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز پسٹل معہ راﺅند برآمد جبکہ منشیات فروش ریاض کے قبضہ سے 30لیٹر شراب ،20لیٹر لہن ،آلات کشید ،چالو بھٹی شراب برآمد کر لی جبکہ تھانہ کروڑ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان عدیل آصف اور وسیم عباس کو گرفتار کرلیا ،ملزمان کے قبضہ سے پتنگیں اور کیمیکل ڈور برآمد ہوئی ،ملزمان نے فروخت کی نیت سے پتنگ بازی کا سامان رکھ کر ارتکاب جرم کیا ،ملزمان کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کر لیا گیا ۔
Load/Hide Comments